مجلس طاہر اشرفی

علامہ طاہراشرفی کی مجلس عزا میں شرکت، عزاداروں سے خطاب

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ہمراہ امام بارگاہ قصر زہرا میں مجلس عزا میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے مجلس عزا سے خطاب بھی کیا۔مجلس عزا سے خطاب کے دوران طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں محرم کے دوران فساد چاہتی تھیں جنہیں ناکام بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعظم علامہ طاہر اشرفی نے یوم عاشور کے موقع پر امام باگاہ قصر زہرا سلام اللہ علیہا کا دورہ کیا،  اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔  عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہوں لیکن باہمی اتحاد سے اس کو ناکام بنانا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مکمل طور پر پورے ملک میں حالات سازگار ہیں سب مکاتبِ فکر کے لوگ قابل احترام و متحد ہیں ملک کے اندر کوئی مذہبی تصادم نہیں ہوا، ریاست مدینہ ملکر کوششوں سے بنے گی بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو برقرار رکھا جائے گا اقلیتوں کو تحفظ دینا حکومت اور مسلمانوں کی ذمہ داری ہے میڈیا پر جعلی مہم چلائی جا رہی ہم سب نے احتیاط کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے