بلاول بھٹو

بہاولنگر، ماتمی جلوس میں دھماکا، بلاول بھٹوزرداری کی شدید مذمت

بہاولنگر (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پنجاب کے شہر بہاولنگر میں ماتمی جلوس کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید عزاداران کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فی الفور علاج معالجے کی سہولیات مہیا کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زدرای نے عزاداروں پر ہونے والے حملے پر اظہار افسوس کیا، ان کا کہنا تھا کہ یوم عاشور پر بہاول نگر میں غمِ حسین منانے والوں پر حملہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔ بلاو ل کا کہنا ہے کہ سخت سیکیورٹی کے باوجود جلوس میں دہشتگردی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ یوم عاشور کے موقع پر جامعتہ الزہراہ سے برآمد ہونے والے پہلے جلوس میں دھماکہ ہوا ہے، جلوس مہاجرکالونی مسجد کے قریب پہنچا تو جلوس میں زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ جبکہ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے، ذرائع کے مطابق شہید  اور زخمی ہونے والے عزاداروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے