معروف گلوکار

عاطف اسلم نے بھی فلسطین کے مظلوموں کے لیے آواز اٹھا دی

(پاک صحافت) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم  نے بھی فلسطین کے مظلوموں کے لیے آواز اٹھا دی۔ عاطف اسلم نے اسرائیلی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینیوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ  فلسطین میں معصوم جانوں کےضیاع کا غم ہے، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں  مزید کہا کہ فلسطین میں زخمیوں کےعلاج اور قیام امن کے لیے دعا گو ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فلسطین کا جھنڈا بھی  شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے