اسلام آباد میں دھماکے کے بعد کراچی کی سیکیورٹی بھی الرٹ

کراچی (پاک صحافت) اسلام آباد دھماکے کے بعد کراچی کی سیکیورٹی بھی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے اسلام آباد میں دھماکے کے پیش نظر نماز جمعہ کے موقع پر شہر قائد میں تمام ترحفاظتی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اورغیر معمولی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور مرکزی راستوں پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ نمازیوں کی سیکیورٹی کے لئے تمام تھانہ جات کی سطح پر رابطوں کے تحت ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مساجد اور امام بارگاہوں سے فاصلے پر یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ عوام کسی بھی مشکوک حرکت سرگرمی یا مشتبہ فرد، افراد و لاوارث گاڑی بیگ پارسل وغیرہ کی اطلاع فوری مددگار 15 یا قریبی موبائل تھانہ کو دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہرمیں سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی، کوتاہی پر سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے