جاوید اقبال

سابق چیئرمین نیب کا ایک اور غیراخلاقی سکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کا ایک اور غیراخلاقی سکینڈل سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے ایک خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نرغے میں آگئے، خاتون سے مبینہ طور پر غیر اخلاقی گفتگو کے سنگین الزام میں پی اے سی میں آج متاثرہ خاتون اور سماجی کارکن آمنہ مسعود جنجوعہ سے آمنا سامنا ہوگا۔

چیئرمین نور عالم خان نے کہا ہے کہ جاوید اقبال نے لاپتہ افراد کے کمیشن میں آنے والی خاتون کو کہا کہ آپ اتنی خوب صورت ہیں، آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے۔ اس سے پہلے جاوید اقبال اور ایک اور خاتون طیبہ گل کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے بھی چیئرمین پی اے سی نے جاوید اقبال اور طیبہ گل کو پی اے سی میں بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے