سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 میں دوبارہ انتخاب کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ نے بلوچستان کےحلقہ پی بی 50 میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن پی بی 50 میں آئین اور قانون کے مطابق شفاف پولنگ یقینی بنائے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر 99 فیصد ٹرن آوٹ مشکوک قرار دینے کی دلیل قابل قبول نہیں۔

وکیل نے کہا کہ جن پولنگ اسٹیشنزسے میرا موکل کامیاب ہوا صرف وہاں ری پولنگ کا حکم دیا گیا، میرے موکل زمرد خان نے حلف بھی اٹھا لیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نےنوٹیفکیشن معطل کردیا۔ جہاں زمرد خان جیتے وہاں فارم 45 اور 47 میں تضاد ہے۔

چیف جسٹس فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو اتنی باریکیوں میں نہ لیکر جائیں، ٹربیونل بن چکے ہیں اپیل وہاں دائر کریں، عدالت بیٹھ کر چار سو الیکشن کیسز نہیں سن سکتی۔ چیف جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ فریقین رضا مند ہیں تو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کروا دیتے ہیں۔

جس کے بعد عدالت عظمی نے فریقین کی رضا مندی سے حلقہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے