عطا تارڑ

عطا تارڑ کا فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرح گوگی نے اربوں کی چوری کی، حکومت فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہی ہے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں چاہے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس یا انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جائیں تو چوری ان کی ہی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے چوری کی ہے اوپر سے سینہ زوری، آپ گھڑی بیچ دیتے ہیں اور سرکاری خزانے میں 10 فیصد بھی جمع نہیں کراتے، فرح گوگی نے 35 کروڑ میں گھڑی بیچی، گھڑی دبئی کیسے پہنچ گئی، عمر فاروق کو گھڑی نہیں بیچی تو ان کے پاس کیسے پہنچی۔ انہوں نے کہا مان لیا کہ عمر فاروق دنیا کا برا ترین آدمی ہے پر عمران خان سے برا نہیں ہوسکتا، عمر فاروق گھڑی ٹی وی پر دکھا رہا ہے، آخر اس تک گھڑی پہنچی کیسے، فرخ گوگی کس حیثیت سے گھڑی لے کر پرائیویٹ جہاز پر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے