احسن اقبال

سخت معاشی حالات کے باوجود ہم ایک خوشحال قوم کے طور پر ابھریں گے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سخت ترین معاشی حالات کے باوجود ہم ایک ترقی یافتہ اور خوشحال قوم کے طور پر ابھریں گے۔ اتحادی حکومت بحران کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی کارکردگی کو پر عزم اور مضبوط قوم کے طور پر اجاگر کریں گے، بین الاقوامی سطح پر ایس ڈی جیز سے ہم آہنگ بیانیہ پیش کریں گے، فورم کو روس یوکرین جنگ کے ترقی پزیر ممالک اثرات اور سنگین معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ مستحکم معاشی نمو کے لئے معاشرتی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ صوبوں کے ساتھ مل کر ایس ڈی جیز اہداف کی کارکردگی کی پڑتال کا موثر نظام وضع کیا جائے، پاکستان نے 2015ء میں ایسڈی جیز اہداف کو اسمبلی سے منظور کروا کر قومی ترقی کے اہداف قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے