اسحاق ڈار

آئی ایم ایف معاہدے کیلئے ٹیکنیکل ٹیم نے کام مکمل کرلیا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کیلئے ٹیکنیکل ٹیم نے کام مکمل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے معاہدے میں تاخیر ہوئی ہے مگر ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔ پاکستان چیلنجز سے گزر رہا ہے، سب کو پتہ ہے کہ مشکلات تھیں اور ہیں، 30 جون کو آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونا ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 2017 میں پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت بن چکا تھا، پاکستان تیزی کے ساتھ مسائل سے باہر نکلا۔ تکلیف آتی ہے تو مل کر گزارہ کرنا پڑتا ہے، بجٹ سے متعلق آنے والی تمام تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔ آئی ایم ایف سے 9ویں جائزہ کے لیے ہماری ٹیم نے کام مکمل کرلیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، ساڑھے 5 بلین ہم نے کمرشل بینکوں کے قرض ادا کیے۔ 2013ء میں کہا گیا کہ ملک 6 سے 7 ماہ میں ڈیفالٹ کرے گا، ہم اُس وقت بھی صورتحال سے نکل گئے تھے، اب بھی نکل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے