ناسا

ناسا کے مشن پرسورینس کی کامیابی سے مریخ پر لینڈنگ

نیو یارک (پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا کے مشن پرسیورینس نے کامیابی کے ساتھ مریخ پر لینڈ کر لیا ہے، امریکی خبررساں ادارے کے مطابق مشن 239 ملین میل کا سفر طے کرکے منزل پر پہنچا ہے، ناسا  کے اس پرسیورینس نے خلا میں 12 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کیا۔ مشن پر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئی اور  یہ مشن 2 سال کے لیے بھیجا گیا ہے ، اس کا مقصد مریخ  پر زندگی کو تلاش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا مشن نے  پیراشوٹ کے ذریعے لینڈ کیا، اس کا پچھلا حصہ علیحدہ ہوا اور اسکائی کرین نے نائلون کی کیبلز سے جڑے پریزروینس کو سطح پر اتارا،  مشن کو  مریخ کی سطح پر اترنے سے پہلے 7 منٹ تک ایک مشکل مرحلہ درپیش تھا اور لینڈنگ کا سگنل ناساکو موصول ہونے میں 11 منٹ لگے۔ امریکی ذرائع کے مطابق مریخ کی سطح کے قریب پہنچتے ہی مشن کو طوفانی صورتحال سے گزرنا پڑا تاہم یہ کامیابی سے 820  فٹ گہرے مقام پر اتر گیا جس کا نام جیزیرو  ہے، مشن کو اسی خاص مقام پر بھیجا گیا ہے کیونکہ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہاں ساڑھے 3 ارب سال پہلے جھیل تھی اور اسی میں زندگی کے آثار تلاش کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پرسیورینس درحقیقت ایک روبوٹ ہے جو ایسٹرو بائیلوجسٹ یعنی مریخ کی سطح پر زندگی کے آثار تلاش کرے گا  اور یہ ناسا کا پہلا روور ہے جو مریخ پر بھیجا گیا ہے، اس سے پہلے بھی کئی روورز مریخ پر بھیجے جا چکے ہیں مگر یہ سب سے زیادہ جدید ہے اور زیادہ دیر تک قائم رہ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ مشن پر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئی اور  یہ مشن 2 سال کے لیے بھیجا گیا ہے ، اس کا مقصد مریخ  پر زندگی کو تلاش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے