وزیر اعظم شہباز شریف

گزشتہ دور حکومت میں تباہ حال سالڈ ویسٹ مینجمٹ کے نظام کو بحال کرنے پر وزیرِ اعلی پنجاب پزیرائی کی مستحق ہیں، وزیر اعظم

لاہور  (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ دور حکومت میں تباہ حال سالڈ ویسٹ مینجمٹ کے نظام کو بحال کرنے اور کئی سالوں بعد آلائشوں اور فضلے کے سد باب اور صفائی ستھرائی کے احسن انتظامات کرنے پر وزیرِ اعلی پنجاب اور انکی ٹیم پزیرائی کی مستحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ یہ معیار مستقل بنیادوں پر قائم رہے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عید الاضحی پر اپنے پیاروں سے دور فرائض انجام دیتے قانون نافذ کرنے والے اداروں، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، سرحدوں پر ملک کے محافظوں، سول انتظامیہ کے اہلکاروں اور قربانی کے دوران صفائی پر معمور بلدیاتی اداروں کے اسٹاف کو اس جذبہ ایثار پر مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا اس موقع پر انہوں نے  کہا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر دکھ ہے، کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ وزیرِ اعظم نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ اور مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے