سراج الحق

قبضہ مافیا نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے، سراج الحق

فیصل آباد (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق  کاکہنا ہے کہ قبضہ مافیا نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ برصغیر کے عوام نے جس نظام کو تبدیل کرنے کے لئے پاکستان بنایا تھا آج بھی وہی نظام ہم پر مسلط ہے، دنیا بھر میں پاکستان کی عدلیہ 126ویں نمبر پر ہے۔ یہ وہ کرپٹ عدالتی  نظام ہے جو اشرافیہ نے آپ کو دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی  کے امیر سراج الحق نے  فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے جو کتاب صدر پاکستان کے بیٹے کے ہاتھ میں وہی کتاب فیصل آباد کے چوکیدار اور مزدور کے بیٹے کے ہاتھ میں ہو گی، مالش کرنے والے بڑے بڑے لیڈر بنائے گئے، پاکستان تحریک انصاف کے دور میں 16 فیصد کرپشن میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ جسلے سے خطاب کے دوران سراج الحق نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ خودکشی کروں گا آئی ایم  ایف کے دروازے پر نہیں جاؤں گا، ایک کروڑ نوکریاں دونگا، اس حکومت کو حکومت کہنا بھی حکومت کی توہین ہے۔ حکومت کے ساڑھے تین سال ہو گئے ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے