خواجہ آصف

عمران خان ابن الوقت ہے جس کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ شخص ابن الوقت ہے جس کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر کبھی ایک قدم نہیں اٹھایا، سیاستدان عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، ٹی وی پر روتے دھوتے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اس وقت امریکا اور اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پکڑ رہا ہے، ان کو گرفتار کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔ چاہتے ہیں کہ چوہے بلی کا کھیل کچھ دیر اور جاری رہے، اگر عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے، عمران خان نے چند روز سے ڈرامہ شروع کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ 75 سال میں کسی ملزم نے بھی عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔ عمران خان نے اپنی سیاست جنرل مشرف سے شروع کی، اس شخص کی سیاست کو جب تک اسٹیبلشمنٹ کا وینٹلی لیٹر نہ لگا ہو اس کی سیاست کی کوئی حیثیت نہیں، عمران خان پہلے جنرل باجوہ کی تعریف کرتے تھے، آج ان کا کورٹ مارشل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے