سعودی عرب اور عرب امارات نے بھارت میں 175 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

 سعودی عرب اور عرب امارات نے بھارت میں 175 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

 سعودی عرب اور عرب امارات نے بھارت میں 175 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔

سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ یواے ای 75 ارب ڈالر جبکہ سعودی عرب 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، انڈین آرمی چیف سعودی بھی دفاعی معاہدوں کیلئے سعودی عرب اور یواے ای کا دورہ کررہے ہیں۔

انہوں نے اپنے سیاسی و معاشی معاملات پر اپنے تبصرے میں کہا کہ دوسری جانب دو مسلم ممالک آپس میں گتھم گتھا ہیں، دونوں کو چاہیے وہ مل بیٹھ کر معاملات طے کریں لیکن دونوں ثالثی کیلئے مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں، ایک انہونی چیز یہ ہے کہ بھارتی آرمی چیف سعودی عرب اور یواے ای کا دورہ کررہے ہیں، اس میں دونوں ممالک بھارت سے اسلحہ خریداری کے معاہدے متوقع ہیں، یواے ای نے بھارت میں پچھلے سال کہا کہ 75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

سی پیک کا بھی اتنا بڑا حجم نہیں ہے، جب سعودی عرب کو پتا چلا تو سعودی عرب نے 100ارب ڈالر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔دونوں ممالک بھارت میں175ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، جب پاکستان کہتا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرگیا ہے، وہاں ظلم وستم ہورہے ہیں، شہریت ایکٹ کے تحت بھارت میں مسلمان ممالک ٹارگٹ ہیں۔

جب ہم کہتے کہ پاکستان میں عرب کمپنیوں میں صرف سعودی ہونے چاہئیں وہ لوگ نہیں ہونے چاہئیں جو پاکستان کیلئے خطرہ ہو، پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے بھی لالی پاپ اور قرض بھی واپس لیا جارہا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی بندرگاہ پر ایران کی جانب سے حملے کی تجویز آئی ہے، ایران، یواے ای اور سعودی عرب کو بھی تجویز دے رہا ہے۔

ایرانی اخبار کے اداریے میں کہا گیا کہ اسرائیلی بندرگاہ پر حملہ کرکے ساری تنصیبات کو تباہ کردیا جائے، اسرائیلی سے نمٹنے کا اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے