ذوالفقار بھٹو ریفرنس

عدالت ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کو تفصیل سے سننا چاہتی ہے، تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پیپلز پارٹی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی کے بقول وہ صنم بھٹو، بختاور اور آصفہ بھٹو کی نمائندگی کریں گے۔ عدالت کی جانب سے زاہد ابراہیم کو بطور عدالتی معاون مقرر کیا گیا تھا لیکن زاہد ابراہیم ذولفقار بھٹو کی نواسی فاطمہ بھٹو کی نمائندگی کریں گے، خواجہ حارث کو بھی عدالتی معاون مقرر کیا گیا تھا لیکن خواجہ حارث کے والد شریک ملزم مسعود محمود کے توہین عدالت کیس میں وکیل تھے، اس لیے یہ عدالت خواجہ حارث کا نام بطور عدالتی معاون واپس لیتی ہے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق بتایا گیا کہ ایک اور عدالتی معاون صلاح الدین کی شادی مقتول نواب احمد خان کی پوتی سے ہوئی ہے، فریقین میں سے کسی نے صلاح الدین کے عدالتی معاون ہوتے پر اعتراض نہیں کیا۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت کا آغاز عدالتی معاون مخدوم علی خان کے دلائل سے کیا، اگر کوئی عدالتی معاون یا وکیل رپورٹ یا نجی ٹی وی کی فراہم کردہ ریکارڈنگ کی کاپی حاصل کرنا چاہیے تو فراہم کی جائیں۔

تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ آئندہ انتخابات کے پیش نظر اس عدالت کے سامنے اہم معاملات مقرر ہیں، یہ عدالت اس ریفرنس کو تفصیل سے سننا چاہتی ہے، کیس کی مزید سماعت فروری کے تیسرے ہفتے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے