واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ماہ کے دوران 20 لاکھ بھارتی صارفین سمیت 29 لاکھ اکاؤنٹس بلاک

کیلیفورنیا (پاک صحافت) میسجنگ کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک ماہ کے دوران 20 لاکھ بھارتی صارفین سمیت 29 لاکھ اکاؤنٹس بلاک کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ نے بھارت میں نافذ ہونے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت جاری کردہ پہلی ماہانہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے ایک ماہ کے دوران 29 لاکھ اکاؤنٹ بند کیے۔

تفصیلات کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن نے کہا کہ ’ ہم نے اعلی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان اکاؤنٹس کی نشاندہی کی کہ جو اکاؤنٹس زیاہ یا پیغامات کی اعلی یا غیر معمولی شرح ارسال کررہے تھے ان کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے 15 مئی سے 15 جون کے درمیان صرف بھارت میں ایسے 20 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی’ ۔ واٹس ایپ نے کہا کہ ان میں سے 95 فیصد پابندیاں بغیر اجازت یا بہت زیادہ میسیجز کرنے کی وجہ سے لگائی جاتی ہیں جسے اسپیم کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کے مطابق عالمی سطح پر ایک مہینے میں اوسط 80 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی لگائی جاتی ہے یا انہیں ڈِس ایبل کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران متعدد پارٹیوں کی جانب سے شکایات یا مسائل کی نشاندہی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ کمپنی کو اکاؤنٹس بند کرنے، پروڈکٹ سپورٹ، اکاؤنٹ سپورٹ، سیفٹی سپورٹ سے متعلق 345 درخواستیں بھی موصول ہوئیں۔ واٹس ایپ انتظامیہ کو 70 اکاؤنٹس نے معاونت کے لیے کہا جبکہ 204 پر پابندی کی اپیل کی گئی، کمپنی نے ان میں سے 63 اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے