طلال چوہدری

عدالتی فیصلوں سے پتا چلتا ہے کہ عدالتیں الیکشن پر اثرانداز ہورہی ہیں۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں سے پتا چلتا ہے کہ عدالتیں الیکشن پر اثرانداز ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو فریق نظر نہیں آنا چاہیے، فیصلوں سے یہ نظر نہیں آنا چاہیے کہ ججز کزن کا رشتہ نبھا رہے ہیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن کے فیصلوں پرعمل نہیں ہوگا تو الیکشن شفاف کیسے ہوں گے، عدالتوں سے درخواست ہے کہ لاڈلے نہ بنائے جائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پشاور ہائی کورٹ کا بلے کا انتخابی نشان واپس پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیارات پرحملہ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے