سیکیورٹی فورسز

رواں سال ملک بھر میں 566 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت ایک ہزار شہید

اسلام آباد (پاک صحافت) رواں سال ملک بھر میں 18736 انٹیلی جنس آپریشنز میں 566 دہشت گرد مارے گئے اور 5161 کو گرفتار کیا گیا، فوج کے 260 افسران اور جوانوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023ء میں خطے میں بدامنی کی صورتحال کے پیش نظر ملکی دفاع، سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے گئے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے اور شواہد افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں تک جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 2023 میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں 18736 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 566 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5161 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیز کے مؤثر آپریشنز کے باعث گلزار امام شمبے اور سرفراز بنگلزئی، بلوچ نیشنل آرمی کے اہم ترین کمانڈرز نے دہشت گردی چھوڑ کر قومی دھارے میں واپس شمولیت اختیار کی۔

چاروں صوبوں کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 15063 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے اور 109 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، خیبرپختونخوا میں 1942 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جبکہ 447 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

اسی طرح پنجاب میں 190، گلگت بلتستان میں 14 اور سندھ میں 1987 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جبکہ 10 دہشت گردوں کو سندھ میں جہنم واصل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے