اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے وفاقی حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف طاقت کے استعمال کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں کالعدم ٹی ایل پی کے مارچ کے شرکا پر پولیس تشدد کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، شہدا فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ طارق اسد نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ شرکا پر پولیس تشدد کو غیرقانونی غیرآئینی قرار دیا جائے، شرکا پر تشدد کے ذمہ داران کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ درست کہہ رہے ہیں کہ قانون شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں دیتا، جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ تکلیف دہ ہے، ابھی تک سب کچھ پنجاب میں ہورہا ہے، پنجاب ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے، معاملہ انسانی جانوں کا ہے،اس لئے ہم اس کیس کو دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے