وزیراعظم شہباز شریف

قوم اور ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے حکومت استعفی دے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے منی بجٹ سے  متعلق جاری بیا ن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ مسلط کرنے ، قوم اور ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے حکومت استعفی دے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کبھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے اور کبھی ملبہ عالمی حالات پر ڈالا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ کبھی مہنگائی میں کمی اور کبھی اضافے کے متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اشیائے ضروریہ یا ایس پی آئی کی قیمتوں میں پہلے ہی  19.5 فیصد مہنگائی کا خود حکومت اعتراف کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بیان اس ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ 5 ارب ڈالر سے زیادہ ہونا معاشی تباہی کی علامت ہے موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ 20 ارب 648 ملین ڈالر کا ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے