عمران خان کو حتمی خطرہ اپنی ہی پارٹی سے ہے:

عمران خان کو حتمی خطرہ اپنی ہی پارٹی سے ہے: صحافی شاہد مسعود

اسلام آباد (پاک صحافت) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان کو حتمی خطرہ اپنی پارٹی سے ہے  میں بہت بار پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں اور اب پھر یہی کہہ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ جب جہانگیر ترین کے ساتھ عمران خان کے ساتھ تنازعہ ہوا تھا تو اُس وقت میں نے ایک ناکام کوشش کی تھی کہ میں جہانگیر ترین اور عمران خان سے ملاقات کروں۔میں یہ پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ اُس وقت جہانگیر ترین کے لہجے میں کوئی تلخی نہیں تھی بلکہ انہوں نے مجھے یہ کہا تھا کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کی امید دم توڑتی نظر آرہی ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایک پورا گروپ کھڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ صرف میرے خلاف کارروائی ہو رہی ہے لیکن اسے دکھایا ایسے جا رہا ہے جیسے اومنی گروپ وغیرہ کے خلاف بھی کارروائی ہو رہی ہے حالانکہ یہ کارروائی صرف میرے خلاف تھی۔

اس کے بعد ایک کمیشن تشکیل دیا گیا جس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ جب میری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے واضح کہا کہ میں تو سب کو پکڑ کر جیل میں ڈال دوں گا۔ جس پر میں نے ان سے کہا کہ آپ یہ نہیں کر پائیں گے۔ میں چُپ کر کے آ گیا تھا لیکن مجھے اس بات کا اچھی طرح علم تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہو گا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ جب آپ اپنا مؤقف دیتے ہیں تو آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ خطرات اندر سے ہی لاحق ہوں گے۔یہ بات تو میں نے کبھی بھی نہیں کہی کہ پی ڈی ایم آ کر حکومت کا تختہ اُلٹے گی، کیونکہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا، حکومت افراتفری برداشت ہی نہیں کر سکتی۔

انہوں نےمزید  کہا کہ بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر تیس سے چالیس لوگ موجود ہیں، جو ہمیشہ سے ہی موجود رہے ہیں بلکہ اب اُن کی تعداد زیادہ ہے ، تعداد زیادہ ہونے کی وجہ یہ بہت ساری شخصیات کو وزارتیں نہ ملنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے