عام انتخابات کی مہم چلانے کے لیے نواز شریف بہت جلد پاکستان پہنچیں گے، ملک نور اعوان

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی سیاسی مہم میاں محمد نواز شریف ہی چلائیں گے جس کے لیے وہ جَلد پاکستان پہنچیں گے۔ ان کاکہنا ہے کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست اور ریاست دونوں ادھوری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک نور اعوان نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی عمران خان کی سازش ناکام ہو چکی ہے، پاکستان معاشی بحران سے نکل چکا، اب شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی خوشحالی کا سفر شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست اور ریاست دونوں ادھوری ہیں اور ریاست بھی اب یہ بات سمجھ چکی ہے۔

واضح رہے کہ ملک نور اعوان نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پاکستان کی نوجوان نسل میں سیاسی شعور بیدار کیا ہے اور قوم کے نوجوانوں کو سیاست میں لیے کر آئی ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان میں ایک نیا سیاسی انقلاب آنے کو ہے جس کے نتائج عوام اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار سیاسی فتح کی صورت میں دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے