کامن ویلتھ مبصر گروپ کا پاکستان میں الیکشن کے کامیاب انعقاد پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (پاک صحافت) کامن ویلتھ مبصر گروپ نے پاکستان میں انتخابات پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ الیکشن عملے نے بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ مبصر وفد کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن کا اسلام آباد میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہنا تھا ہم نے اور ہمارے نمائندوں نے 2024 الیکشن کامشاہدہ کیا، کراچی، ملتان، حیدرآباد اور فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کا کہنا تھا ہم الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، پاکستان میں الیکشن اچھے ماحول میں ہوئے، بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنےکیلئے نکلے، نوجوانوں کی بڑی تعداد الیکشن مہم کے لیے نکلی، چند ایک واقعات ہوئے جن میں بےقاعدگیاں نوٹ کی گئیں۔

مبصر گروپ کا کہنا تھا کہ ایک بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جو غیر تعلیم یافتہ ووٹر کیلئے مشکل تھی، پولنگ اسٹاف نے بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا، الیکشن کمیشن کے اسٹاف کےکام کو سراہتے ہیں، الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) بہترین کاوش تھی تاہم انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن نے مشکلات پیدا کیں۔

کامن ویلتھ مبصر گروپ کا مزید کہنا تھا الیکشن کا اچھے طریقے سے انعقاد کیا گیا، پاکستان کو پُرامن الیکشن پر مبارکباد دیتے ہیں۔ہم فائنل رپورٹ میں تمام شکایات سےمتعلق بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے