ورلڈ بینک

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی جس کا مقصد مالیاتی انتظام، پائیدار اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کو فوری مالیاتی اور ساختی اصلاحات کی ضرورت ہے، پروگرام محصولات کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا، پروگرام سے پاکستان کو پاور سیکٹر کے بہتر انتظام میں مدد ملے گی۔

حکام عالمی بینک نے کہا ہے کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس، توانائی اور کاروباری موسمیاتی اصلاحات کے پہلے مرحلے کو مکمل کرتا ہے جب کہ پروگرام اخراجات کے ہدف کو بہتر بنانے، مسابقت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے