احتجاج

کوہلو میں پاکستان زندہ باد کے نعرے، ریاستی اداروں کیخلاف نعرے بازی مسترد

کوہلو (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کو مسترد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو میں ہوئے مظاہرے میں قبائلی و سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس دوران فضاء پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ قبائلی رہنما عمر فاروق زرکون نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث علاقے میں امن و امان بحال ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق میر لیاقت مری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ملک اور وطن کے لئے ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا ہے، جس میں میرے والد شہید جسٹس نواز مری بھی شامل ہیں۔ میر نثار احمد مری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور معصوم لوگوں کو بارودی مواد سے شہید کیا گیا، علاقے میں برقرار امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے خلاف وال چاکنگ اور اشتعال پیدا کرنے کی بھی اجازت نہیں دیں گے، امن کی بحالی کے لئے میرے خاندان کے کئی افراد دہشتگردی کا نشانہ بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے