عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی جناح ہاوس حملہ سمیت دہشتگردی کے مزید تین مقدمات میں نامزد

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو دہشت گردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہاوس حملہ اور عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ عمران خان کو ماڈل ٹاون وزیراعظم سیکرٹریٹ پر حملے کے مقدمے میں بھی نامزد کردیا گیا۔ انویسٹی گیشن کے بعد لاہور میں دہشتگردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت 7 مقدمات درج تھے اور اب مزید مقدمات میں نامزدگی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں انہیں نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمران خان پر 9 مئی واقعات پر پنجاب کے دیگر اضلاع میں دہشتگردی کے 19 مقدمات ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ملتان کے 3، راولپنڈی کے 2 مقدمات میں نامزد کیا گیا جبکہ فیصل آباد کے 2، گوجرانوالا اور میانوالی میں ایک ایک دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے