اقوام متحدہ

عالمی ادارے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دینے پر غور کریں۔ اقوام متحدہ

نیویارک (پاک صحافت) اقوام متحدہ نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دینے پر غور کریں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنے پالیسی پپیر میں عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دینے پر غور کریں تاکہ حکومت سیلاب متاثرین کی مالی امداد کو ترجیح دے سکے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کو بھی مشورہ دیا ہے کہ قرض داروں کو اپنی مشکلات بتائیں کہ سیلاب کے بعد معاشی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی سلسلے میں اقوام متحدہ رواں ہفتے ایک یادداشت پاکستان سے شیئر کرے گا اور موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کو مزید قرض کی فراہمی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے