بلوچستان

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متاثرہ مزید 20 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں سیلاب کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متاثرہ مزید بیس افرد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 596 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں 17، بلوچستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 20 لاکھ 16 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے جبکہ 12 ہزار 863 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں جس کی وجہ سے ہر عمر کا فرد متاثر ہورہا ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کی قلت بھی متاثرین کے لئے شدید مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایران و پاکستان

پاکستان اور ایران کا دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ایران نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے