شاہد خاقان

میرے سامنے آؤ اسٹریچر پر نہ بھیجا تو تا نام بدل دینا، شاہد خاقان کا پی ٹی آر کارکنان کو چیلنج

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے آؤ آسٹریچر پر نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان عباسی نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے ٹولے میں  ہمت ہے تو سامنے آکر مقابلہ کرے۔ ڈاکوؤں اور کرائے کے غنڈوں کے پچھے  چھپنا چھوڑ دو، ابھی آجاؤ سامنے میرے، آسٹریچر پر نہ بھجان تو میر ا نام شاہد خاقان عباسی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے بدتمیزی کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  میرا نام شاہد خاقان عباسی ہے اور میں ان پہاڑوں کارہنے والا ہوں، میں یہاں کھڑاہوں جس میں ہمت ہے میرے سامنے آئے، ایمبولینس میں نہ گئے تو میرا نام بدل دینا۔ گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر کا طرز عمل ہمیں برداشت اور تحمل رہا ہے، ان کا لیڈر ہمیں دھمکیاں دیتا ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے باہرن لیگ کے رہنماؤں کی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے لیگی رہنماؤں کا گھیراؤ کر کے نعرے بازی شروع کردی تھی۔ لیگی رہنماؤں کی واپسی پر مصدق ملک ، شاہد خاقان عباسی اورپی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی، ہاتھا پائی کی، اس دوران شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکن کو دو تھپڑ لگائے، جس پر کارکن نے بھی جوابی وار کیا۔ یاد رہے کہ پولیس  شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کو حصار میں لیکر چلی گئی جبکہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار کارکنوں کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے