آرمی چیف

سعودی وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار کی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبیب نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ دفاع و سلامتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام زیر بحث آئے۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان مملکت کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور اسلامی دنیا میں اپنے منفرد مقام کا اعتراف کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کرنے والے معززین نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو تسلیم کیا اور دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی اپنے غم کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے