شہباز شریف

پی ٹی آئی حکومت نے ذاتی مقاصد کیلئے ریاست تباہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ذاتی مقاصد کیلئے ریاست تباہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 ماہ کی حکومت میں دھرنوں اور سیلاب جیسے چیلنجز درپیش تھے، ہماری 16 ماہ کی مخلوط حکومت میں چیلنجز اور مشکلات تھیں، آئی ایم ایف کا بڑا چیلنج ہمارے سامنے تھا، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ شرائط طے کی تھیں۔ حکومتی کوششوں سے آئی ایم ایف معاہدہ ہوا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے سامنے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، ملک دیوالیہ ہوجاتا تو سری لنکا سے بھی زیادہ براحال ہونا تھا، اگر پاکستان دیوالیہ ہوتا تو آج سڑکوں پر جلوس نکل رہے ہوتے، صنعتوں سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جاتے، ملک دیوالیہ ہوجاتا تو ایل سیز نہ کھلتیں، ادویات نہ ملتیں، پٹرول پمپوں پر لائنیں لگی ہوتیں۔ ہم بھی سیاست بچانے کیلئے ریاست ڈبو سکتے تھے، یہ مشکل نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سیاست بچانے کا کہتے تو مستعفی ہونے میں 2 منٹ بھی انتظار نہ کرتا، ایک طرف معاشی بدحالی، دوسری طرف لانگ مارچ اور دھرنے تھے، ہم نے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی، مسائل حل کرنے کیلئے جان توڑ کوشش کی، 9 مئی کو پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف بغاوت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے