چاند

ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی 29 جون کو ہوگی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میں ذی الحج 1444ھ کا چاند نظر آگیا ہے، عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا ہے۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے اراکین بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے