عائشہ گلالئی

عائشہ گلالئی کیجانب سے عمران خان کیخلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے جس میں پاک فوج کیخلاف بیان بازی پر غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے درخواست پر ابتدائی رپورٹ درج کر کے ٹیگ لگا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کہ عائشہ گلالئی 2013 میں تحریک انصاف کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ اگست 2017 میں پارٹی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں عمران خان پر انتہائی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے