شہباز شریف

وزیراعظم کا بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والوں کے بچوں اور اہل خانہ کی ہنگامی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا پچاس فیصد وفاقی حکومت جبکہ پچاس فیصد رقم متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے