عطا تارڑ

ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے گروپس ٹوٹ کر ن لیگ میں شامل ہورہے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے گروپس ٹوٹ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، تحریک انصاف کا گراف روز گر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا، اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کا گراف دن بدن نیچے آرہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کمپین میں دن بدن تیزی آرہی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ اسد عمر نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزام لگانا شروع کر دیے ایک جگہ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کر سکے۔ البتہ الیکشن سے فرار اختیار کرنے کے لئے بھی بہانے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود ڈسکہ اور وزیرآباد الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے اور الزامات دوسروں پر لگا رہے ہیں، یہ تو بیلٹ پیپر چھین کر بھاگنے والی جماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے