شازیہ مری

عمران خان نے چار سال میں قوم کو کرپشن اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ اور نااہل عمران خان نے چار سالہ دور اقتدار میں ملک و قوم کو کرپشن اور تباہی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، اب عوام مزید ظلم برداشت نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ بھی دھوکا تھا۔ پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں 16 درجے آگے جانا صادق اور امین کا کمال ہے، پہلے کے پی میں احتساب کمیشن کو تالا لگایا اور پھر ملک میں کرپشن بڑھائی۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ ایل این جی کی خریداری میں تاخیر کرکے قوم کے اربوں روپے لوٹے گئے اور لوگوں پر مزید ٹیکس لگایا، اب کرپشن بڑھنے کا ملبہ بھی کسی وزیر یا مشیر پر ڈال دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے ملکی معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کار بٹھائے ہیں، عمران نے ریکارڈ قرضے لئے اور آج ہر پاکستانی تقریباً 2 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے