خواجہ سعد رفیق

کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں کروائے جاسکتے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں کروائے جاسکتے، انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی طور پر جو چل رہا ہے وہ ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ دھینگا مشتی کی سیاست سے تباہی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، سب کو چاہیے کہ تدبر اور تحمل سے کام لیں، ان کی مرضی کا رزلٹ نہ آیا تو پھر شور کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کا اس سال کا ریونیو ٹارگٹ 138 ارب روپے تھا لیکن کوشش ہے155 سے 160 ارب کے درمیان کمائیں گے۔ ڈی آئی خان اور سکھر ائیرپورٹس کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنائیں گے، 42 میں سے 11 ائیرپورٹ بند پڑے ہیں، ایک سابق وزیر کے بیان سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی اور ایک پائلٹ کی حرکت سامنے آنے سے امریکا اور انگلینڈ نے پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے لیے اپنے پاس سے پیسے ڈال کر جہاز چلانا ممکن نہیں، پی آئی اے اور ترکیہ ائیرلائنز کے درمیان 6 فلائٹس طے ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے