آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا پی ایم اے کاکول کا الوداعی دورہ

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی ایم اے کا کول کا الوداعی دورہ کیا اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی ایم اے کاکول آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی ایم اے کے کیڈٹس اور افسران سے دوران بات چیت کہا کہ کیڈٹس پیشہ وارانہ مہارت کے حصول میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بلوچ رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا بھی دورہ کیا جہاں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ انہوں نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ سربراہ پاک فوج نے بلوچ رجمنٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں سے گفتگو میں پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے