مراد علی شاہ

2سال سے 100 میگاواٹ بجلی دینے کی سزا بھگت رہا ہوں، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2 سال سے 100 میگا واٹ بجلی دینے کی سزا بھگت رہا ہوں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات کراچی چیمبر کے زیرِ اہتمام مائی کراچی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے 4 مہینے سے فیصلہ محفوظ کر کے رکھا ہے، آج تاریخ تھی، مگر جج صاحب چھٹی پر ہیں اس لیے یہاں آنے کی اجازت ملی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر کے زیرِ اہتمام مائی کراچی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نمائش کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ 1980ء کی افغان وار کا سلسلہ 2010ء تک رہا، 2014ء میں کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہر تھا، آج کراچی خطرناک شہروں میں 125 ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ  کراچی کا امن قانون نفاذ کرنے والے اداروں کے مرہونِ منت ہے، ہم نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے ہمارا مقابلہ ہے، کراچی میں نمائشیں اور پی ایس ایل منعقد کرائے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کا دشمن ہمارا دشمن ہے، اس کا مقابلہ کریں گے، حکومت نے پورے ملک کی رونقیں بحال کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے