ملک احمد خان

انتخابات ملتوی ہوئے تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی۔ ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات ملتوی ہوئے تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے انتخابات کو روکنے کے لیے پٹیشن دائر کی ہے، پی ٹی آئی الیکشن سے فرار اختیار کررہی ہے، پہلے پی ٹی آئی کہتی رہی کہ الیکشن کراؤ، اب آر اوز کی تعیناتی پر اعتراض کر رہی ہے۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی صوابدید کے تحت آر اوز لگا سکتا ہے، آر اوز کے نوٹیفکیشن کے بعد شیڈول کا آنا اور دیگر چیزیں ٹائم لائن کے ساتھ جاری تھیں۔ شفاف الیکشن کرانے کا مینڈیٹ الیکشن کمیشن کے پاس ہے، الیکشن کمیشن معاونت کے لیے کسی کو بھی طلب کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اداروں میں تقسیم، شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کئی بار آئین کو پیروں تلے روندا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے