فیصل کریم کنڈی

ن لیگ کی سیاست ڈرائنگ روم کی سیاست ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سیاست ڈرائنگ روم کی سیاست ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو ملک کی بڑی کہلوانے والی پارٹی الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے؟ ہم نے ہمیشہ کہا کہ نیب سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہورہی ہے، ایک زمانہ تھا یہی نیب نوازشریف پر دھڑا دھڑ کیس بنارہی تھی۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ نیب ایک ادارہ ہے کسی شخصیت کا نام نہیں، پہلے نیب سے سزائیں مل رہی تھیں، اب دھڑا دھڑ معاف ہو رہی ہیں، نیب ماضی میں غلط تھی یا آج غلط ہے عوام کو بتایا جائے، نیب کسی کی جاگیر نہیں بلکہ ایک ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہونے چاہئیں، جنگوں میں بھی الیکشن ہوتے ہیں، بینظیر بھٹو کی شہادت پر بھی الیکشن لڑا، نوجوان نسل سلیکشن اور لاڈلے پن کو قبول نہیں کرے گی، فیصلہ عوام کو کرنے دینا چاہیے۔ 8 فروری کو عوام کا فیصلہ قبول کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے