سعید غنی

بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر عوام اور امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس پر عوام اور امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت سندھ سعید غنی نے صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا نے 162 لوگوں کو ہائر کیا ہے، جس سے 6 لاکھ مزدوروں کو کارڈ ملا، پیپلزپارٹی کی کوششوں سے کم از کم اجرت پچیس ہزار مقرر ہوئی، ای او بی آئی وفاق کے پاس ہے، اس سے متعلق ایشوز حل نہیں ہورہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی صوبے کو دیا جائے، کراچی کے لوگوں کو نوکری نا ملنے کی بات غلط ہے، سینتالیس ہزار ٹیچرز بغیر سفارش ایک ہی بار میں اپائنٹ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوسی سطح پر نوکریاں دی گئی ہیں، کے فور کے منصوبے کو ریوائس کرنے کی بات ہوئی، عمران خان اور عمران اسماعیل نے کہا کہ منصوبے میں کرپشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے