شہباز شریف

صہیونی ریاست عالمی مجرم بن چکی ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست عالمی قوانین، جنیوا کنونشن، انسانیت کے ہر ضابطے کو پامال کر رہی ہے، صہیونی ریاست عالمی مجرم بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے غزہ میں عالمی نیوز ایجنسی کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر حملے سچائی اور اسرائیل کے قتلِ عام کو دنیا تک پہچنے سے روکنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ مقتل گاہ بنا ہوا ہے، بے گناہ شہریوں کے ساتھ صحافی بھی قتل ہو رہے ہیں، ‎ظالم اور قابض صیہونی ریاست صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ سچائی اور اختلاف کی ہر آواز کی دشمن ہے۔

واضح رہے کہ صدر مسلم لیگ کا مزید کہنا ہے کہ ناجائز ریاست ناجائز اقدامات سے اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی، ‎صہیونی ریاست کا ظلم نہ روکا گیا تو مظلوموں کے لہو اور آنسوؤں سے آنے والا ’طوفانِ نوح‘ سب بہا لے جائے گا۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ صحافیوں اور بے گناہ انسانوں کے قتلِ عام پر عالمی اداروں کی بے بسی افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے