عابد شیر علی

2018 میں کی گئی غلط سلیکشن نے پورے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ عابد شیرعلی

لاہور (پاک صحافت) عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ہمارے اداروں نے دوہزار اٹھارہ میں ایک غلط سلیکشن کی جس کا خمیازہ قوم آج تک بھگت رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں جو غلط سلیکشن کی گئی تھی اس نے پورے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے۔ جبکہ اب تک ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو مسلسل شکست کا سامنا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے