کورونا وائرس

کورونا وائرس سے مزید 95 اموات، 3 ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کورونا وائرس کے مزید 95 مریض دم توڑ گئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 573 تک جا پہنچی ہے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 68 فیصدہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 221 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 5 ہزار 300 ہو چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 291 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 87 ہزار 423 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 896 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 93 ہزار 304 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے