وقار مہدی

پی ٹی آئی کے 600 سے زائد کارکن آج پی پی میں شامل ہوئے۔ وقار مہدی

کراچی (پاک صحافت) وقار مہدی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 600 سے زائد کارکن آج پی پی میں شامل ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 اور سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 118 سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکن کراچی ڈویژن کے فنانس سیکریٹری عبدالصمد کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پاٹی کے امیدواروں کو اس کا فائدہ ہوگا، ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ایک رات کراچی میں نہیں گزاری، 1100 ارب، ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی گئی، لیکن کسی کو نوکری نہیں دی، ایم کیو ایم کو سالانہ 50، 50 کروڑ روپے دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا میئر کراچی آیا اس نے سب جگہ کام کیا، وسیم اختر بھی میئر رہے لیکن اختیارات کا رونا روتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے