شہباز شریف

حکومت کے معاشی اعداد و شمار پر سوالات ہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کے معاشی اعداد و شمار پر بھی سوالات ہیں، اعداد و شمار میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کوئی نئی بات نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی صدر شہباز شریف کی صدارت میں بجٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہباز شریف نے ویڈیو لنگ کے ذریعے شرکت کی اور خطاب کیا۔ ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے  کہا کہ 3 سال میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا، بجٹ پر پہلے ہی سوالات جنم لے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 3 سال میں عام آدمی کا زندگی کے ساتھ تعلق قائم رکھنا مشکل ہوگیا، ہماری معاشی ٹیم آج معیشت کے حوالے سے حقائق رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا  کے لئے لائے جانے والے مجوزہ میڈیا آرڈیننس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان تین سال میں پہلے ہی میڈیا کو بہت دبایا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے