پی پی چیئرمین

عمران خان کے مایوس کن اقدامات اب انہیں بچا نہیں سکتے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  عمران خان کے مایوس کن اقدامات اب انہیں بچا نہیں سکتے۔ پی چیئرمین نے کہا کہ عمران کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج ختم ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جار ی بیان  میں کہا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ وہ کیسے غیر قانونی طریقے سے لائے گئے۔ تاریخ یہ بھی  یاد رکھے گی کہ کیسے واپسی پر آئین کو آگ لگا دی گئی۔ پنجاب اسمبلی سے متعلق انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کو وزیر اعلیٰ کیلئے ووٹنگ کے روز اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔

واضح رہے ہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اگر بغاوت میں 30 سیکنڈز لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈز لگنے چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے۔ انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے