صدر عارف علوی

صدت مملکت عارف علوی کی فسلطینیوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی عوام پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنہ عمل قرار دے دیا۔ ‏صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری رہنا گھناؤنی بات ہے۔ انہوں نے مغربی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  نمازیوں پر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے تازہ بیان میں اسرائیل سمیت مغربی میڈیا کو شدید تنقد کا نشانہ بنایا، صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں، اخلاقیات پر مبنی ہو گی۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی مسجداقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے مذمتی قرارداد لائیں گے۔

واضح رہے کہ صادق سنجرانی نے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطینی نمازیوں پر ظالمانہ تشدد نہایت بزدلانہ اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، نام نہاد اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی تحریک آزادی زیادہ دیر دبانہیں سکتی۔رمضان المبارک میں ایسی کارروائیاں قبلہ اول کی توہین کے مترادف ہیں، پاکستان فلسطین کے مسئلے پر  اپنے موقف پر قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے