کورونا

ملک میں کورونا کی تیسری لہر، مزید 118 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر  جاری ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا نے مزید 118 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 915 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 57 ہزار 281 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک سو اٹھارہ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 915 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 785 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.29 فی صد رہی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 903 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 21 لاکھ 90 ہزار 671 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 972 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 668 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

پاک چین دوستی آج خلاؤں کی سرحد بھی پار کر چکی، وزیرِاعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا چاند کے لیے پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر وزیرِاعظم شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے